انٹرنیشنل

بھارتی معیشت مردہ، ٹرمپ کا بیان، راہول گاندھی کی تصدیق

حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے ' مودی صرف صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں: راہول گاندھی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی معیشت مردہ ہو گئی ہے جس پر اپوزیشن رہنماء راہول گاندھی نے تصدیق کرتے ہوئے اس بیان کی حمایت کر دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے مودی سرکاری کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت کو بیان کیا ہے اور اگریہ بات کسی کو نہیں معلوم تو وہ ملک کے وزیراعظم اور وزیرخزانہ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے اور یہ حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی صرف صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اصل سوال یہ ہے کہ ٹرمپ نے تقریبا 30 سے 32 بار دعوی کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کروائی اور ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جنگ میں بھارت کے 5 لڑاکا طیارے گرائے گئے اور اب انہوں نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی بات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button