انٹرنیشنل

ٹرمپ کے مشیر کا مودی پر خوفناک الزام، بھارتی معیشت تباہ

بھارت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اسے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے: ٹرمپ کے مشیر کا الزام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر نے مودی سرکار پر خوفناک الزام لگا دیا ہے جس کے بعد بھارتی معیشت مزید گرنے کے بعد تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کے بااثر مشیروں میں شامل اسٹیفن ملر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بالکل واضح انداز میں کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ بھارت روسی تیل خرید کر اس جنگ کو جاری رکھنے میں مدد دے۔ اسٹیفن ملر کی یہ تنقید ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت جیسے اہم اتحادی پر اب تک کی سب سے سخت تنقید تصور کی جا رہی ہے۔ اسٹیفن ملر نے کہا کہ لوگ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ روسی تیل کی خریداری میں بھارت عملی طور پر چین کے برابر ہے۔ یہ ایک حیران کن حقیقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button