انٹرنیشنل
سعودی عرب میں 3روز کے دوران کتنے افراد کو سزائے موت ہوئی؟
سعودی عرب میں 3 روز دوران 17 افراد کو سزائے موت دی گئی جس کے بعد رواں سال سزائے موت دیے جانے والے مجرمان کی تعداد 239 تک جا پہنچی ہے

سعودی عر ب(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 3روز کے دوران کتنے افراد کو سزائے موت دی گئی؟ اور ان کو کیوں سزا ہوئی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج 2 سعودی شہریوں کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دی گئی، جبکہ ہفتے اور اتوار کو 15 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ہفتے اور اتوار کے روز جن افراد کو سزائے مو ت دی گئی ان میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی جنہیں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔میڈیا کے مطابق ہفتے اور اتوار کو سزائے موت پانے والوں میں سے 13 افراد کو حشیش اسمگل کرنے اور ایک کوکین اسمگل کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔