انٹرنیشنل

سعودی عرب ،ایران دوستی ،دنیا بھر میں چین کا کردار اہم ہو گیا

چین توانائی کے لیے دونوں ملکوں پر بھروسہ کرتا ہے جبکہ سعودی عرب بھی جانتا ہے کہ اب اسے امریکہ کی بجائے خطے پر ہی انحصار کرنا ہوگا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب ،ایران دوستی ،دنیا بر میں چین کا کردار اہم ہو گیا،سعودی عرب نے بھی زمینی حقائق کو تسلیم کرنا شروع کردیا۔

رپورٹس کے مطابق جب دنیا گول گول گھومتے گھومتے الٹا چکر لگا رہی ہے، جب انہونی ہونی میں بدل رہی ہے، عجائب رونما ہو رہے ہیں، ہم وہیں موت کے کنویں کے مسافر دائرے میں موت کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ہم سمندر میں ہیں اور ساحل سے لڑ رہے ہیں، ہمالیہ پہ کھڑے ہیں اور آسمان سے جھگڑ رہے ہیں، لہروں کی اٹھان کے مخالف، ہواؤں کی سرسراہٹ پر تنقید، فضاں کی وسعتوں سے ناخوش۔۔۔ نہ خود کو بدلنے کو تیار، نہ ہی منزل کا پتہ لگانے کی لگن۔ہمارے اردگرد بہت کچھ بدل رہا ہے۔ کیا دنیا نئے ورلڈ آرڈ کی جانب بڑھ رہی ہے یا امکان کے خانے میں کچھ قفل کھل رہے ہیں؟

اس گزرے ہفتے میں وہ ہوا ہے جس کی نہ توقع تھی اور نہ ہی امکان۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ دو ممالک جن کی کٹی اقوام عالم میں مشہور تھی اور وہ جو ایک دوسرے کو دیکھنا تک گوارا نہ کرتے تھے اب تعلقات بحال کر رہے ہیں، یعنی ایران اور سعودی عرب نے برسوں سے منقطع سفارتی رابطے بحال کر لیے اور ان دونوں کے درمیان ہنستے مسکراتے چینی سفارتکار جو کہانی سنا رہے ہیں وہ دنیا کے لیے دلچسپ بھی ہے اور عجیب بھی۔ چین نے یہ انہونی کیسے کی اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ چین نے ایسا کیوں کیا؟

ایک ایسے وقت میں جب ایک بحران خطے کے دروازے پر دستک دے رہا تھا اور کئی تبصرہ نگار اس بات کی پیش گوئی کر رہے تھے کہ اسرائیل اور ایران کے مابین لڑائی کسی بھی لمحے شروع ہو سکتی ہے تو عین اس لمحے چین نے دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایسے معاہدے کی بنیاد رکھی جس پر آج اقوام عالم انگشت بدنداں ہے۔چین توانائی کے لیے دونوں ملکوں پر بھروسہ کرتا ہے جبکہ سعودی عرب بھی جانتا ہے کہ اب اسے امریکہ کی بجائے خطے پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ نئے معاشی نظام میں روس کے ساتھ بڑھتی تجارت بھی سعودی عرب کے لیے انتہائی اہم ہے جبکہ چین ایک قدرتی اتحاد کی راہ نکال سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کی ہٹ دھرمی ،پاکستان کو کیا اقدامات کرنا ہوں گے؟تجویزآگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button