انٹرنیشنل
ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر مزید پابندیاں لگا دیں
بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جارہے ہیں' اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جارہا ہوں: ٹرمپ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر بھارت پر مزید پابندیاں لگا دی ہیں اور یہ پابندیاں کون سی ہیں؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جارہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جارہا ہوں۔