انٹرنیشنل

مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی قرارداد، حزب اللہ کا کرارا جواب

وزیراعظم نواف سلام کی کابینہ کی قرارداد گھناؤنا گناہ ' حکومت اور بااختیار اداروں کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں: حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان

لبنان (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی کابینہ کی جانب سے ملک میں مزاحمتی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی قرارداد پر حزب کا کرارا جواب سامنے آگیا جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام کی کابینہ کی قرارداد کو گھناؤنا گناہ قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے کی حیثیت نہ ہونے کے برابر ہے، ساتھ ہی حکومت اور بااختیار اداروں کے ساتھ مذاکرات کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ اس قبل لبنانی کابینہ نے فوج کو رواں سال کے آخر تک ہتھیاروں کو ریاستی کنٹرول میں لانے کا ٹاسک دیا جس کے بعد حزب اللہ اور امل ملیشیا سمیت ملک میں موجود مسلح مزاحمتی گروپوں کی جانب سے شدید رد عمل آیا ہے۔ گزشتہ روز حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے حکومتی قرارداد کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تحریکیں طائف معاہدے کے تحت آئین کا حصہ ہیں اور اس معاہدے میں لبنان کے دفاع کے تمام ممکنہ طریقوں کا ذکر موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button