انٹرنیشنل

ٹرمپ کا اعلان’ چارلس کرک کا مشتبہ قاتل گرفتار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چارلی کرک کے مشتبہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ایف بی آئی حکام نے قاتل کی گرفتاری پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام رکھا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ سے مارے گئے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چارلس کرک کا مشتبہ قاتل پولیس ہیڈکوارٹر میں موجود ہے ، مشتبہ قاتل کے کسی قریبی نے ملزم کو ان کے حوالے کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ملزم کو سزائے موت ہوگی۔ اس سے پہلے ایف بی آئی نے چارلی کرک کو قتل کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی تھی جس میں مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کے بعد عمارت کی چھت سے کود کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button