انٹرنیشنل

ابراہم اکارڈز میں سعودی عرب کی شمولیت ہوگی یا نہیں؟ ٹرمپ کا فیصلہ آگیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ابراہم اکارڈز میں سعودی عرب کی شمولیت ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ سامنے آگیا جس کے بعد نئی بحث شروع ہوگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ سعودی عرب اس میں شامل ہو اور میں چاہتا ہوں کہ دوسرے ممالک بھی شامل ہوں۔ میرا خیال ہے کہ جب سعودی عرب شامل ہوگا تو باقی سب بھی شامل ہوجائیں گے۔ ممالک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اشارے ملنے کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ان ممالک سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے جنہوں نے اس معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ سب بہت جلد (معاہدے میں) شامل ہونے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button