انٹرنیشنل

بھارتی فضائیہ کو بڑا جھٹکا، پلیٹس پی سی 7طیارہ گر کر تباہ

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ بھارتی فضائیہ کا ایک ‘پلیٹس پی سی7تربیتی طیارہ چنائی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہوگیا، تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حادثہ معمول کی تربیتی پروازکے دوران پیش آیا تاہم طیارے کا پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ بعد ازاں بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور حادثے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائیہ کا پی سی7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر بجے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران تمبرم، چنائی کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ایجیکٹ کیا اور کسی شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری قائم کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button