افغان ایئر لائن پائلٹ کی نااہلی، دہلی ایئر پورٹ بڑے حادثہ سے بچ گیا

دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی سرکاری ایئر لائن آریانا کے پائلٹ کی نا اہلی ، دہلی ایئر پورٹ بڑے حادثہ سے بال بال بچ گیا، یہ حادثہ کیسے پیش آنے لگا؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اتوار کے روز کابل سے آنے والے افغان طیارے نے دہلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ کے اس رن وے پر لینڈنگ کی جو صرف اڑان بھرنے (ٹیک آف) کے لیے مخصوص تھا۔ خوش قسمتی سے اس وقت اس رن وے سے اڑان کے لیے کوئی طیارہ تیار نہیں تھا جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ بھارتی ایوی ایشن حکام نے ائیر ٹریفک میں ممکنہ کوتاہیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے ہدایات میں کوئی غلطی نہیں ہوئی تھی اور پائلٹ کو صحیح رن وے پر لینڈ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ بھارتی ایوی ایشن کے ایک اہکار کے مطابق اس حوالے سے جب افغان پائلٹ عبدالمعروف سکندری سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے تکنیکی خرابی اور خراب حد نگاہ کو واقعے کا سبب قرار دیا۔



