یو اے ای اور بھارت میں اربوں ڈالر کا ایل این جی معاہدہ

متحدہ عرب امارات (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بھارت میں اربوں ڈالر مالیت کا ایل این جی معاہدہ طے پا گیا ہے ، یہ معاہدہ کب طے پایا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے انتہائی مختصر دورہ بھارت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں طے ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے 6 سال کے اندر دو طرفہ تجارت کو 2 سو ارب ڈالر تک بڑھانے اور ایک اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ ایل این جی معاہدے کے تحت ابوظہبی کی سرکاری کمپنی بھارت کو10 برس تک ہر سال 5 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔ کمپنی کے مطابق اب بھارت کے ساتھ اس کے مجموعی معاہدوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کے وفد میں ان کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ بھی موجود تھا۔



