انٹرنیشنل

ایران پر حملہ کیا گیا تو سخت جواب دیا جائیگا: وزیر خارجہ عباس عراقچی کی دھمکی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پر حملہ کیا گیا تو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مخالف ممالک کو کھلے عام دھمکی دے دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئے حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جون 2025ء میں ایران نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، دوبارہ حملہ ہوا تو پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں گے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں، حقیقت ہے جسے بطور سفارت کار بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں، یہ جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، دنیا بھرکے عام لوگوں کو متاثر کرے گی، امریکا کا رویہ تبدیل ہونا چاہیے، ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پربات کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button