انٹرنیشنل
افغانستان میں غذائی بحران بے قابو، شہری بھوک و افلاس میں مبتلا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت میں غذائی بحران بے قابو ہوگیا ہے جبکہ وہاں کے شہری بھوک و افلاس کے ساتھ ساتھ جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان جریدے ہشت صبح میں بتایا گیا ہے کہ طالبان رجیم میں لاکھوں افراد شدید بھوک اور جان لیوا مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ غذائی بحران بے قابو ہو چکا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے جریدے نے بتایا کہ افغانستان میں ایک کروڑ 70 لاکھ افراد شدید غذائی قلت میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں غذائی بحران ریکارڈ سطح پر رہا جبکہ رواں سال مزید 20 لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



