انٹرنیشنل
ابو ظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت 2افراد جاں بحق

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ابو ظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکستانی سفارت خانے نے بھی پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن منتقلی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سے قبل ابو ظہبی کے حکام کا بتانا تھا کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا جس کے بعد سویجان میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



