کھیل

پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز کے نام

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11 کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کا ساتھ 30 رنز کے ساتھ محمد نعیم نے دیا۔ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ نے ناقابلِ شکست 40 رنز بنائے۔ سکندر رضا 24 اور آصف علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کینگزمین کی جانب سے میریڈتھ اور حسان خان نے 2، 2 جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین ترنوالہ ثابت ہوئی اور لاہور کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز 130 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کی جانب سے کپتان مارنس لبوشین نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ صائم ایوب 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسان خان نے 14 اور حماد اعظم نے 10 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں رائیلی میریڈتھ ناٹ آؤٹ 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ قلندرز کی جانب سے عبید شاہ، سکندر رضا اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی اور متفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button