انٹرنیشنل

ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی، وقت گزر گیا تو انجام بہت برا ہوگا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات پر سنجیدگی سے غور کریں اگر وقت گزر گیا تو اس کا انجام بہت برا ہوگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی مذاکرات کار بہت مختلف اور عجیب ہیں، وہ مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیوں کہ وہ فوجی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور ان کی واپسی کا کوئی امکان بھی نہیں ہے، لیکن پھر بھی وہ عوام میں کہہ رہے ہیں کہ ایران امریکی تجاویز کو صرف دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی خوف زدہ ہیں، کوئی سپریم لیڈر بننیکو تیار نہیں، ایرانی لیڈر سیکہو کہ سپریم لیڈر بن جا تو وہ شکریہ کے ساتھ انکار کردیتا ہے، ایران خود مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ صحیح نہیں، ایران کو دیر ہونے سے پہلے سنجیدہ ہوجانا ہوگا، کیوں کہ جب وقت گزر گیا تو پھر کچھ نہیں ہوگا ، جو ہوگا وہ اچھا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران فوری ڈیل چاہتا ہے مگراندرونی خوف کے باعث کھل کر بات نہیں کر رہا، مشرق وسطی میں ہماری کامیابی بے مثال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button