انٹرنیشنل

یونانی ساحل کے قریب کشتی حادثہ،22 تارکین وطن ہلاک

یونان (مانیٹرنگ ڈیسک) یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 22 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 26کے قریب افراد کو یورپی سرحدی ایجنسی کے جہاز نے ریسکیو بھی کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ کشتی حادثہ یونان کے ساحل کے قریب پیش آیا جس دوران26 افراد کو کریٹ کے قریب یورپی سرحدی ایجنسی کے جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچ جانے والے افراد نے یونانی کوسٹ گارڈ کوبتایا کہ وہ 6 روز تک سمندر میں ربڑ کی کشتی میں محصور رہے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سمندر میں پھینک دی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button