نگرنگرسے

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، 270.7میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لے لی

گندم خریداری مہم کے دوران اب تک ضبط کی گئی 3606.75 میٹرک ٹن گندم سنٹر پر منتقل کرائی جاچکی ہے: کمشنر فیصل آباد سلوت سعید

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن )فیصل آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں گزشتہ روز270.7میٹرک ٹن گندم ذخیرہ اندوزوں سے قبضہ میں لی گئی جبکہ گندم خریداری مہم کے دوران اب تک ضبط کی گئی 3606.75 میٹرک ٹن گندم سنٹر پر منتقل کرائی جاچکی ہے۔

کمشنر سلوت سعید نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ چیک پوسٹوں پر ناکے لگاکر گندم کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنانے کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 1256.050 میٹرک ٹن،جھنگ، میں 1138.850،چنیوٹ میں 783.35 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 428.5میٹرک ٹن گندم قبضہ میں لی جاچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button