نگرنگرسے

عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ہوسکتی اور ممکنہ طور پر9 اپریل سے 12 اپریل تک 4 دن کی چھٹیاں جبکہ ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی کے بعد ان کی تعداد 6 ہو جائے گی

لاہور(کھوج نیوز) عید الفطر کے موقع پر ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں کیونکہ رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان المبارک 29 دن کا ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے درست ہونے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروزبدھ کو ہوگی اور پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہو جاتا ہے، جس کے تحت 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ہوسکتی اور ممکنہ طور پر9 اپریل سے 12 اپریل تک 4 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے لیکن اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے جس سے ان چھٹیوں کی تعداد 6 ہو جائے گی، تاہم چھٹیوں کے بارے میں حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہاں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اکثر سرکاری ملازمین 6 اپریل بروز ہفتہ سے ہی چھٹیوں پر چلے جائیں گے اور اس طرح سے اس بار عیدالفطر پر زیادہ تر ملازمین 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے کیوں کہ 6 اپریل کو ہفتے کے دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے، اسی طرح اتوار کی بھی ہفتہ وار تعطیل ہے تو یوں اکثر ملازمین صرف ایک یا دو دن کی چھٹی لینے سے 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button