نگرنگرسے
عید کے کپڑوں کی سلائی پر جھگڑا، قاتلوں کو عمر قید کی سزا
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے مجموعی طور پر 6، 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا
کراچی (کھوج نیوز) شہر قائد میں عید کے کپڑوں کی سلائی پر جھگڑا ہو گیا جس میں درزی نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کر دیا تھا عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کراچی ساوتھ کی عدالت میں لیاری کلری میں عید پر کپڑوں کی سلائی کیلئے جھگڑے میں قتل کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی، مجرموں میں درزی اور اسکے دو بیٹے شامل ہیں۔مجرموں پر مجموعی طور پر 6، 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔