سوشل ایشوز

شہریوں پر قسمت کی دیوی مہربان، بجلی بلوں پر اضافی ٹیکسز بھیجنے پر نوٹسز جاری

آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں عجیب بات ہے، آپ یا تو کہیں ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا' سماعت 25اپریل تک ملتوی، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) شہریوں پر قسمت کی دیوی مہربان، سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکسز کی درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کونوٹسزجاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست گزاران کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اداروں پر رجسٹریشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا بلکہ رجسٹریشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے جی ایس ٹی ہمارے ادارے پہلے ہی ادا کر رہے ہیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں عجیب بات ہے، آپ یا تو کہیں ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا۔ عدالت نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button