نگرنگرسے

ڈی جی ایکسائزمحمد علی کی 5آفیسرز کیخلاف کارروائی ،حیران کن سزا سنا دی

غیر حاضر افسران میں بھکر کے محمد اسداللہ، ملتان کے خالد حسین، لودھراں کے نفیس احمد، راجن پور کے جام عبدالرزاق اور سرگودھا کے ای ٹی او راؤ افتخار شامل ہیں

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمد علی نے پانچ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کے دوران ڈی جی نے ویڈیو کال کے ذریعے پنجاب بھر میں افسران کی حاضری چیک کی تو پانچ ای ٹی او ناکوں پر موجود نہ تھے۔غیر حاضر افسران میں بھکر کے محمد اسداللہ، ملتان کے خالد حسین، لودھراں کے نفیس احمد، راجن پور کے جام عبدالرزاق اور سرگودھا کے ای ٹی او راؤ افتخار شامل ہیں۔

ڈی جی ایکسائز نے پانچوں افسران کو بغیر رخصت کے غیر حاضری کا جرمانہ کرتے ہوئے ان کی ایک دن کی تنخواہ بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا جس پر عملدرآمد کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز عدیل امجد نے سیکریٹری ایکسائز کے دفتر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ ڈی جی نے محکمہ کے تمام ملازمین کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دیں اور چھٹی منظور کرائے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ ہوں۔

مریم نواز کا ٹوئٹ، ملک بھر میں کھلبلی، پاکستان تحریک انصاف کی دوڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button