پاکستان
مریم نواز کا ٹوئٹ، ملک بھر میں کھلبلی، پاکستان تحریک انصاف کی دوڑیں
انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دیگا، مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کا ان سے مقابلہ کرنے کا جذبہ اس سے زیادہ بلند ہے: مریم نواز
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مشکلات جتنی بھی گھمبیر ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کا ان سے مقابلہ کرنے کا جذبہ اس سے زیادہ بلند ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اعلانات تو ہر کوئی کرتا ہے، مگر جو ان اعلانات کو حقیقت بنانے کے لئے میدان میں اتر جائے اس کو شہباز شریف کہتے ہیں۔ انشااللہ پاکستان مشکلات کو شکست دے گا۔ چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے مراکز کے دورے کی تصاویر شیئر کی گئیں ۔
زمان پارک میں پولیس آپریشن، پنجاب حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے