نگرنگرسے

صوبائی وزیر مواصلات کا دورہ ساہیوال ، مختلف آٹا مراکز کا معائنہ کیا

پنجاب حکومت غریبوں کو مفت آٹا کی فراہمی کے تاریخ ساز پیکیج پرعملدر آمدکر رہی ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندانوں میں مفت آٹاتقسیم کیا جا رہا ہے

لاہور (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدائت پر صوبائی وزیر مواصلات بلال افضل نے گذشتہ روز ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پنجاب حکومت کے پیکیج کے تحت مختلف آٹا مراکز کا معائنہ کیا۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر اکرام الحق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے نواز شریف پارک اور پناہ گاہ ساہیوال کلب میں قائم آٹا پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت غریبوں کو مفت آٹا کی فراہمی کے تاریخ ساز پیکیج پرعملدر آمدکر رہی ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد خاندانوں میں مفت آٹاتقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت محدود مالی وسائل کے باوجود غریب طبقے کو بڑا ریلیف دے رہی ہے۔ بلال افضل نے افسران کو ہدائت کی کہ غیر رجسٹرڈ افراد کو بھی رجسٹریشن کے لئے مناسب راہنمائی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس زیادہ سے زیادہ شہریوں کو بھجوائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے مزید ہدائت کی کہ شہریوں کی آگاہی کے لیے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد ماہ مقدس میں اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ وزیر مواصلات نے کمشنر کے توجہ دلانے پر یقین دہانی کرائی کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پی ائی ٹی بی کی جانب سے پیش آنے والے مسائل کا تدارک کرائیں گے۔

ڈی جی ایکسائزمحمد علی کی 5آفیسرز کیخلاف کارروائی ،حیران کن سزا سنا دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button