سوشل ایشوز

سحر و افطار میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا مسئلہ، لیسکو چیف نے ایکشن لے لیا

رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے ، شکایات کا ازالہ فوری کیا جائے گا: لیسکوچیف

لاہور (سپیشل رپورٹر، آن لائن) چیف ایگزیکٹو انجینئر لیسکو شاہد حیدر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر اور سیکرٹری پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر لیسکو نے رمضان المبارک کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،ریجن بھرمیں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کی جائے گی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق انجینئر شاہد حیدر نے کہا کہ لیسکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں سحر و افطار اور تراویح کے دوران تمام گھریلو صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،اس حوالے سے لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے اور سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل ترسیل کی نگرانی وہ خود کریں گے، اس کے ساتھ شعبہ آپریشن، پاور ڈسٹریبیوشن کنٹرول سنٹر اور پبلک ریلیشنزڈیپارٹمنٹ 24گھنٹے فعال انداز میں کام کرے گا اور بجلی کی طلب و رسد، بجلی سے متعلق شکایات کا جائزہ اور ان شکایات کے فی الفور ازالے کو ممکن بنایا جائے گا۔

لیسکو چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں تمام فیلڈ دفاتر اور اسٹاف کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے جو بجلی سے متعلق کسی بھی شکایت کے جلد سے جلد ازالے کے لئے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ لیسکو کی مختلف ڈویژنز اور سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمرز کی ٹرالیوں کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ لیسکو اسٹور میں مختلف استعداد کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر بھی موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لیسکو کی بھرپور کوشش ہوگی کہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے،شہری بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے 042-99205462, 042-99205461, 0320-0520888 کے علاوہ لیسکو ہیلپ لائن 111-000-118 پر رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ 8118پر ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر مواصلات کا دورہ ساہیوال ، مختلف آٹا مراکز کا معائنہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button