نگرنگرسے

قائد اعظم اسٹیڈیم ،آٹا تقسیم پوائنٹ ، دھکم پیل سے خاتون کا مس کیرج

دھکم پیل کے باعث خاتون بیہوش 'فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ، جہاں خاتون کی حالت تشویشناک 'ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

ساہیوال (نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)قائداعظم اسٹیڈیم ساہیوال میں آٹا تقسیم پوائنٹ پر دھکم پیل نہ رک سکی ، آج ایک خاتون کا مس کیرج ، خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

چک 58جی ڈی کی رہائشی حاملہ خاتون شازیہ مفت آٹا کے حصول کیلئے قطار میں کھڑی تھی کہ دھکم پیل کے باعث خاتون بے ہوش ہوکر گر گئی جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ، جہاں خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، فرار خطرناک شوٹر اور بھتہ خور دبئی سے گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button