پاکستان

حکومتی بل کی اصل حقیقت کیا ہے؟ پرویز الٰہی نے بڑا بیان داغ دیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں، نوازشریف واپس آتے ہی سیدھا جیل جائیں گے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور (جنر ل رپورٹر، آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے چودھری عامر سلطان چیمہ، سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، صفدر بوسال ایڈووکیٹ، رائے ممتاز بابر اور نادر دوگل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔

چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آر او دینے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں، نواز شریف آئین اور قانون کے مفرور مجرم ہیں، نوازشریف جب بھی واپس آئیں گے سیدھا جیل ہی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے لیکن حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ سپریم کورٹ بھی سپریم ہے، پارلیمنٹ بھی سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی، شہبازشریف سمیت پوری پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو آئین کی پاسداری سے روکنا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم سپریم کورٹ کو بنچوں کی بحث میں الجھا کر پنجاب میں الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آئینی طور پر آئین کی تشریح کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے، پی ڈی ایم حکومت الیکشن روک کر قومی سلامتی سے کھیل رہی ہے، دنیا میں ابھی تک الیکشن کی سوا سیاسی بحران ختم کرنے کا کوئی اور حل دریافت نہیں ہوا، اعلیٰ عدلیہ متعدد بار قرار دے چکی ہے کہ بدنیتی پر مبنی قانون سازی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں چاہے وہ پارلیمنٹ ہی کیوں نہ کرے۔

قائد اعظم اسٹیڈیم ،آٹا تقسیم پوائنٹ ، دھکم پیل سے خاتون کا مس کیرج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button