سوشل ایشوز

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، فرار خطرناک شوٹر اور بھتہ خور دبئی سے گرفتار

سب انسپکٹر خالد وریا کی سربراہی میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم پیشہ ور شوٹر اور بھتہ خور اشتہاری عبدالجبار کو گرفتار کر کے پاکستان پہنچ گئی

لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس سنگین جرائم میں ملوث اندرون وبیرون ملک مفرور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے شب و روز مصروف ِعمل ہے اور اسی سلسلے میں اشتہاریوں کی گرفتاریوںکے لیے جاری آپریشن میں سب انسپکٹر خالد وریا کی سربراہی میں سپیشل آپریشن سیل ، سی آئی اے گوجرانوالہ کی ٹیم پیشہ ور شوٹر اور بھتہ خور اشتہاری عبدالجبار کودبئی سے گرفتار کر کے پاکستان پہنچ گئی ہے ۔

ملزم گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جو دو برس قبل اُجرتی واردات کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا۔یہ امر قابل ذکرہے کہ پنجاب پولیس کی ٹیمیں گذشتہ دو ماہ کے دوران امریکہ ،برطانیہ ، یورپ ، سائو تھ افریقہ ،یونان اور خلیجی ریاستوں سمیت دیگر ممالک سے 18خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لا چکی ہے ۔آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم اورخطر ناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ انٹر پول اور ایف آئی اے کے تعاون سے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے تعاقب کو مزید تیز کیا جائے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سنگین جرائم کے اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کرائے جائیں، انفارمیشن شیئرنگ اور موثر کاروائیوں سے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز اپنی ریجنز اور اضلاع میں بھی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائیںاور عادی مجرمان اور پیشہ ور اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔

قومی اسمبلی انتخابات، پوسٹل بیلٹ حاصل کرنیکی درخواست کیلئے فائنل تاریخ کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button