نگرنگرسے

گجرات جیل ہنگامہ آرائی تحقیقات، 8 اہلکار 90 روز کیلئے معطل

معطل ہونیوالوں میں راولپنڈی وارڈر ناصر حیات، ہیڈ وارڈرز ناصر محمود، محمد لقمان، محمد یوسف اور وارڈر امجد مسعود شامل ہیں

گجرات (کھوج نیوز، آن لائن) گجرات جیل ہنگامہ آرائی تحقیقات کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے 8 اہلکاروں کو 90 روز کے لیے معطل کردیاہے۔

محکمہ پولیس میں آئوٹ آف ٹرن ترقیاں، سپریم کورٹ کا ایکشن، افسران کی ڈوریں

تفصیلات کے مطابق گجرات جیل ہنگامہ آرائی تحقیقاتی رپورٹ پر آئی جی جیل خانہ جات نے ایکشن لیتے ہوئے 8 اہلکاروں کو 90 روز کے لیے معطل کردیا ، معطل ہونے والوں چیف وارڈر ظفر اللہ خان، ہیڈ وارڈر شاہد اقبال شامل ہیں۔

محکمہ جیل خانہ جات حکام کے مطابق معطل ہونیوالوں میں راولپنڈی وارڈر ناصر حیات، ہیڈ وارڈرز ناصر محمود، محمد لقمان، محمد یوسف اور وارڈر امجد مسعود شامل ہیں۔

راولپنڈی آئی جی جیل نے ڈی آئی جی جیل سعید اللہ گوندل کی تجاویز پر ایکشن لیا ڈی آئی جی جیل سعید اللہ گوندل نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ خوشی محمد کو پہلے ہی معطل کردیا تھا گجرات جیل ہنگامہ آرائی پر جیل عملے کے 1 افسر اور 8 اہلکار معطل ہوچکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button