نگرنگرسے

غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنیوالوں کے خلاف ایکشن ‘ یونٹ بند

پیکو روڈ لیاقت آباد میں نمکو یونٹ پر چھاپہ، یونٹ بند، 20لیٹراستعمال شدہ آئل تلف' استعمال شدہ آئل سے نمکوتیارکرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی

لاہور (آن لائن) غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف ایکشن ۔پیکو روڈ لیاقت آباد میں نمکو یونٹ پر چھاپہ، یونٹ بند، 20لیٹراستعمال شدہ آئل تلف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ آئل سے نمکوتیارکرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور نان فوڈ گریڈ برش کا استعمال کیا جا رہا تھا۔پروڈکشن ایریا میں کھلے گٹر اور تیار پروڈکٹ کو کھلا زمین پر رکھا پایا گیا۔آئل اور خام مال کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔خوراک کی تیاری میں پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی جرم ہے۔

اپوزیشن کو شکست ، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button