پاکستان

اپوزیشن کو شکست ، پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور

بل وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش ' پی ٹی آئی سینیٹرز کی مخالفت ، ایوان میں نعرے بازی،سپیکر ڈائس کاگھیرائو کیا، بل کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں

اسلام آباد( آن لائن)پارلیمنٹ نے صدر کی طرف سے واپس بھجوایاگیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء پیر کو کثرت رائے سے منظور کرلیا، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بل کی مخالفت کی ایوان میں نعرے بازی اور سپیکر ڈائس کاگھیرائو کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔

بل وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کیا جس میں شیزا فاطمہ خواجہ کی بعض ترامیم بھی شامل تھیں جسے ایوان نے منظور کرلیا، وزیرقانون نے بل واپس بھیجنے اور صدر کے اعتراضات پڑھ کر ایوان میں سنائے اور کہا کہ صدر ریاستی سربراہ کی بجائے تحریک انصاف کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینیٹرز اپنی نشستوں سے نکل کر سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے اور دھرنا دے دیا اس دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان میں پہنچ گئے ان کے ایوان میں پہنچنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے نعرے بازی اور احتجاج کا سلسلہ تیز کردیا اور ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگاتاہم اسی شور شرابے میںہی ایوان نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا اس بل کو صدرمملکت نے دستخط کے بغیر پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا تھا پارلیمنٹ نے آج اس کی مشترکہ اجلاس میں منظوری دے دی اور اب یہ دوبارہ صدر کو بھجوایا جائے گا دس دن کے اندر صدر نے دستخط نہ کئے تویہ بل ازخود قانون بن جائے گا اورنافذالعمل ہوجائے گا ۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیوں بنایا گیا؟ اعظم نذیر تارڑ کا بڑا دعویٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button