پاکستان

خاتون کی بد تمیزی،فنکاروں نے( ن )لیگی رہنما مریم نواز کے حق میں آواز اُٹھا دی

ی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مریم نواز کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون ان سے نا مناسب گفتگو کر رہی ہیں

کراچی(کھوج نیوز) شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار منیب بٹ اور بلال قریشی مسلم لیگ( ن )کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں بول پڑے۔حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مریم نواز کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون ان سے نا مناسب گفتگو کر رہی ہیں۔تاہم اب ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی حمایت میں کھڑے ہونے والے منیب بٹ نے خاتون کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی غلط قرار دیا۔دوسری جانب اداکار بلال قریشی بھی مریم نواز کے حق میں بول اٹھے اور اسے بدتمیزی قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بدتمیزی ہے، میں کبھی اس کی حمایت نہیں کروں گا۔ اختلاف رائے کا اظہار تمیز کے دائرے میں رہ کر بھی کیا جاسکتا ہے، براہ کرم ہر ایک کا احترام کیجیئے۔

دیوانہ وار محبت کرنے کا شکریہ،ایسٹر کے موقع پر جیکولین کے نام جیل سے پیغام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button