شوبز

دیوانہ وار محبت کرنے کا شکریہ،ایسٹر کے موقع پر جیکولین کے نام جیل سے پیغام

اپنے وکیل اننت ملک کے ذریعے بھجوائے گئے خط میں سکیش چندرا شیکھر نے مزید لکھا کہ کیا آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کتنی خوبصورت ہو، اس دنیا میں آپ جیسا خوبصورت کوئی بھی نہیں ہے۔

بالی ووڈ (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور ڈانسرجیکولین فرنانڈ س کے نام دہلی جیل سے سکیش چندرا شیکھر نے پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ایسٹر کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ان کی مسکراہٹ کو یاد کرتا ہوں یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر نے دہلی جیل سے جیکولین کے نام پیار بھرا خط بھیج دیا۔
اس خط کے متن کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر اداکارہ کو مبارک باد پیش کی اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ کا حالیہ اشتہار بار بار دیکھتے اور ان کا مسکراتا ہوا چہرا یاد کرتے ہیں۔

اپنے وکیل اننت ملک کے ذریعے بھجوائے گئے خط میں سکیش چندرا شیکھر نے مزید لکھا کہ کیا آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کتنی خوبصورت ہو، اس دنیا میں آپ جیسا خوبصورت کوئی بھی نہیں ہے۔ میں آپ سے بے انتہا محبت کرتا ہوں، ایسا کوئی لمحہ نہیں کہ جب میں آپ کے بارے میں نہ سوچوں اور یقینا آپ کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔سکیش چندرا شیکھر نے جیکولین کو حوصلہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ مشکل وقت جلد ہی نکل جائے گا، اگلے سال ایسٹر پر ساتھ ہوں گے۔ مجھے آپ کی جب بھی یاد آتی ہے تو میں آپ کا تو ملے دل کھلے اور جینے کو کیا چاہیے گانے کا نیا ورژن سنتا ہوں، مجھ سے دیوانہ وار محبت کرنے کا شکریہ۔خیال رہے کہ جیکولین ملزم سکیش چندرا شیکھر کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش ہیں اور کئی بار عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پیش ہو چکی ہیں

کرکٹرز تعاون کرہے ہیں بولرز ہنڈرڈ پرسنٹ دیں،عمر گل نے واضح کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button