کھیل

کرکٹرز تعاون کرہے ہیں بولرز ہنڈرڈ پرسنٹ دیں،عمر گل نے واضح کر دیا

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس چھ سات فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو 140 سے زائد اسپیڈ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں۔عمر گل نے کہا کہ بولنگ اسکلز اور ایکشن پر میں کم وقت میں کام نہیں کرسکتا، کوشش یہی ہے کہ گیم کے بارے میں آگاہی پر زیادہ سے زیادہ کام کروں۔


لاہور (کھوج نیوز)ساتھی کرکٹرز تعاون کرہے ہیں ،کوشش ہے کہ بولرز ہنڈرڈ پرسنٹ دیں،عمران گل کا پیغام سامنے آگیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ انڈر اسٹینڈنگ اور دوستانہ ماحول ہے، رسپانس اچھا دے رہے ہیں۔ عمر گل نے کہا کہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ موقع ملا ہے۔عمر گل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ خوش آئند بات ہے کہ اس وقت اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس چھ سات فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو 140 سے زائد اسپیڈ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں۔عمر گل نے کہا کہ بولنگ اسکلز اور ایکشن پر میں کم وقت میں کام نہیں کرسکتا، کوشش یہی ہے کہ گیم کے بارے میں آگاہی پر زیادہ سے زیادہ کام کروں۔ان کا کہنا تھا کہ زمان خان کے ساتھ ڈیتھ اوورز کے لیے مزید کام کررہا ہوں، بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل ہمیں اپنے فاسٹ بولرز کا خیال رکھنا ہے۔عمر گل نے مزید کہا کہ اگر ورلڈکپ میں اچھا کرنا ہے تو بولرز کو فریش رکھنا پڑے گا۔

ڈیتھ اوورز میں تباہ کن بولنگ،زمان خان نے خطرناک حربہ کس سے سیکھا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button