کھیل

ڈیتھ اوورز میں تباہ کن بولنگ،زمان خان نے خطرناک حربہ کس سے سیکھا؟

ا تو شاہد آفریدی اور شعیب اختر کو دیکھ کر ان کی طرح بننے کا سوچتا تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز میں جب آیا تو مجھے بہت سپورٹ ملی، افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی ہار جیت ہوتی رہتی ہے

لاہور (کھوج نیوز )ڈیتھ اوورز میں تباہ کن بولنگ ،زمان خان نے خطرناک حربہ کس سے سیکھا؟رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان نے ڈیتھ اوورز میں اچھی بولنگ کرنا کس سے سیکھا؟ اس حوالے سے انہوں نے بتادیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمان خان نے کہا کہ سری لنکن بولر لاستھ ملنگا کو دیکھنا ڈیتھ اوورز میں مجھے کام آیا، پی ایس ایل میں اسی وجہ سے میرے آخری اوورز بھی اچھے ہوئے ہیں۔زمان خان نے کہا کہ عمر گل کے ساتھ مل کر ڈیتھ اوورز میں مزید اچھی بولنگ کی کوشش کر رہا ہوں، جب ٹیپ بال کھیلتا تھا تو شاہد آفریدی اور شعیب اختر کو دیکھ کر ان کی طرح بننے کا سوچتا تھا۔فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز میں جب آیا تو مجھے بہت سپورٹ ملی، افغانستان کے خلاف سیریز اچھی رہی ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔زمان خان نے مزید کہا کہ شارجہ میں پچز نئی تھیں، بیٹرز اچھا نہیں کھیل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے جب بھی موقع ملا تو اچھا کرنے کی کوشش کروں گا

بابراعظم کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں؟نجم سیٹھی کا ہنگامہ خیز بیان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button