کھیل

بابراعظم کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں؟نجم سیٹھی کا ہنگامہ خیز بیان

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا ہے، میں نے پہلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کے خیالات جانے، دونوں کمیٹیوں کا خیال تھا کہ یہ بات میرٹ پر پورا اترتی ہے

لاہور (کھوج نیوز )بابر اعظم کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں ؟نجم سیٹھی کا ہنگامہ خیز بیان،مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دوٹوک اعلان کے بعد کرکٹ کے حلقوں اور بابار اعظم کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈمینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث ہو رہی ہے ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ کئی ماہ سے کرکٹ کے حلقوں میں بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے کے فائدے اور نقصان پر بحث ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا ہے، میں نے پہلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کے خیالات جانے، دونوں کمیٹیوں کا خیال تھا کہ یہ بات میرٹ پر پورا اترتی ہے کہ اس پر بحث ہو، اس کے بعد دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ صورت حال جوں کی توں رہنی چاہیے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں نے پبلک میں اس تمام صورت حال کو بیان کیا، حتمی تجزیہ یہ ہے کہ اس کا فیصلہ موجودہ صورت حال کی کامیابی اور ناکامی سے مشروط ہو گا۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا یہ آگے بڑھنے کے لیے سلیکٹرز، ڈائریکٹرز کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ میری رہنمائی کریں گے، مجھے توقع ہے کہ وہ مجھے مشورہ دینے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں بابر اعظم کو سپورٹ کرنا چاہیے اور اس معاملے کو قومی ٹیم کے مفاد میں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

نوازشریف یاعمران خان،ضیاالحق کا وارث کون ؟فاطمہ بھٹو بول پڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button