نگرنگرسے

مریم نواز نے جو گھڑی دکھائی وہ کہاں سے ملی تھی؟ بڑا سچ سامنے آگیا

الیکشن کے لئے تیارہیں مگرڈسکہ جیسے الیکشن نہیں ہوں گے، مریم نواز نے جوگھڑی عوام کودکھائی تھی وہ توشہ خانے سے نہیں اپنے بیٹے سے ملنے والاتحفہ ہے

فیصل آباد( نمائندہ کھوج نیوز )سابق صوبائی وزیراورمسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدرسردارخلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ فیصل آبادکنونشن میں مریم نوازشریف نے ان سے پکڑ کرجوگھڑی عوام کودکھائی تھی وہ توشہ خانے سے نہیں اپنے بیٹے سے ملنے والاتحفہ ہے۔اُن کاکہناتھاکہ ہماری قیادت کی ہدایت کے مطابق الیکشن کے لئے تیارہیں مگرڈسکہ جیسے الیکشن نہیں ہوں گے۔

خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ جائے گی۔اُسے یقین دلاناچاہئے یانتائج قبول کرے گی؟۔14مارچ تک297حلقوں کے کاغذات جمع کروادیے جائیں گے۔میاں نوازشریف30اپریل سے پہلے آسکتے ہیں۔کسی بھی کیس میں اُنہیں جب بھی عدالت نے طلب کیاوہ پیش ہوتے رہے چارپائی کے نیچے چھپنے والے نہیں۔ایک نجی چینل پرگفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے سوال پرکہاکہ قانون متحرک ہوگاتو حرکت میں برکت ہے ہم الیکشن میں جارہے ہیں گرفتاری پولیس اورعدالت کاکام ہے تاہم بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ایک منتخب وزیراعظم کی نااہلی اور ایک سابق وزیراعظم کی گرفتاری میں فرق ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈارکی طرف سے چھوٹے منہ کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ جھوٹے منہ پرفٹے منہ۔ اُنہوں نے کہاکہ عمران خان کی سوچ جمہوری نہیں بلکہ جموری ہے ذہن بھی سیاسی نہیں۔ وہ جومحدود سہولت کاری پرخواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیرنہیں ہوں گے۔الیکشن سے قبل نااہل بھی ہوں گے اورمچھ جیل میں بھی جائیں گے ۔

ڈالمیا روڈ پر آپریشن ، نئی تعمیر ہونیوالی تجاوزات کو گرا دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button