نگرنگرسے

پاکستان کا مستقبل تاریخ، نوجوان بیرون ملک جانے کیلئے بے تاب

بیروزگاری اور مہنگائی سے پریشان نوجوان بیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ بنوانے کے لیے پاسپورٹ آفس میں امڈ آئے

نارووال ( این این آئی )بیروزگاری اور مہنگائی سے پریشان نوجوان بیرون ملک جانے کے لیے پاسپورٹ بنوانے کے لیے پاسپورٹ آفس امڈ آئے ۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز سے کوریا جانے کے خواہشمند نوجوانوں کا پاسپورٹ آفس کے باہر رش لگا ہوا ہے ۔

نوجوان لڑکے اور لڑکیاں صبح پاسپورٹ آفس کھلنے سے پہلے پہنچ جاتے ہیں تاہم موثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شدید بد نظمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ پاسپورٹ آفس میں داخلے کے لئے ایک دوسرے کو دھکے مارے گئے جس سے افرا تفری کی صورتحال رہی ۔پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا بھی سرگرم ہو چکا ہے ۔پاسپورٹ آفس کی جانب سے شدید رش کے باعث مقامی پولیس کو طلب کر لیا گیا ۔

پاکستان میں غربت کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والی رپورٹ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button