پاکستان میں غربت کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والی رپورٹ آگئی
غریبوں کا تحفظ پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کی ذمہ داری ہے'ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کی ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین
لاہور(کھوج نیوز جنرل رپورٹر، این این آئی)ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ لاکھوں پاکستانی غربت کے گرد میں پھنس چکے ہیں، غریبوں کا تحفظ پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں کی ذمہ داری ہے۔ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ء کے لیے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی بنیادی، سماجی اور معاشی حقوق سے محروم ہیں، آئی ایم ایف، پاکستان کی ذمہ داری ہے بحران سے نمٹنے میں کم آمدنی والوں کو مدنظر رکھیں، معاشی بحران سے ایسے نمٹے کہ کم آمدنی والوں کو تحفظ حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کم آمدنی والوں پر ایڈ جسٹمنٹ کے براہ راست، بالواسطہ اثرات جانچنے کے لیے مکمل جائزہ لے اور کم آمدنی والوں پر ایڈ جسٹمنٹ کے اثرات کم کرے۔پیٹریشیا گوسمین نے کہا کہ نئے ٹیکس اقدامات ترقی پسند ہونے چاہئیں اور ان سے عدم مساوات کو بڑھانا نہیں چاہیے، بجلی، ایندھن، گیس سبسڈی میں کسی بھی کٹوتی سے پہلے جامع اصلاحاتی منصوبہ ہونا چاہیے، بجلی، ایندھن، گیس کی سبسڈی میں کٹوتیوں سے قبل ضروری توانائی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کو پائیدار، جامع، حقوق پر مبنی بحالی کے حصول کے لیے لچک دکھانی چاہیے، پاکستان کو 1975 کے بعد سے بدترین افراط زر کا سامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری بڑھنے کے ساتھ پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
ایشیاء کپ، بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا