پاکستان

ترکیہ ‘شام میں زلزلہ، الخدمت فائونڈیشن میدان میں آگئی، امدادی سرگرمیوں کا آغاز

زلزلہ متاثرین میں کھانے، خیموں،بستروں ،کمبلوں کی تقسیم کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی روانگی کیلئے تیار ہیں: الخدمت فائونڈیشن

لاہور ( این این آئی) الخدمت فاؤنڈیشن نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جس کے تحت زلزلہ متاثرین میں پکے پکائے کھانے، خیموں،بستروں اور کمبلوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ پاکستان سے میڈیکل ٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔ ترکیہ اور شام میں آئے ہولناک زلزلے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن کے سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ترکیہ اور شام میں آئے ہولناک زلزلے میں ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا متاثرہ علاقوں میں الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ترکیہ اور شام ہمارا اسلامی برادر ملک ہے۔ پاکستان میں جب کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو ترکیہ کے بہن بھائیوں نے دل کھول کر مدد کی اب ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں ترک سفارت خانے، ترک رفاعی ادارے ‘ٹیکا’ اور ترک ریڈ کریسنٹ سے رابطے میں ہیں اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد جاری رکھے گی۔ الخدمت اور پیما کی ڈاکٹرز کی ٹیمیں ادویات لے کر ترکی پہنچ گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کا مستقبل تاریخ، نوجوان بیرون ملک جانے کیلئے بے تاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button