پاکستان
استحکام پاکستان پارٹی ن لیگ میں ضم؟ علیم خان کو بڑا عہدہ ملنے کا امکان
مجھے عہدہ کی کوئی لالچ نہیں ہے مسلم لیگ ن میں ضم ہونے کا فائنل فیصلہ پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کروں گا: علیم خان
لاہور(کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے معاملات آخری مراحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ علیم خان کو بھی بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ علیم خان کو مسلم لیگ ن میں ضم ہونے کی دعوت دی گئی ہے جبکہ علیم کو پارٹی میں بڑا عہدہ دینے کی پیشکش بھی کی گئی ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی طرف سے تمام مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ علیم خان نے بھی اس حوالے سے حتمی جواب نہیں دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے عہدہ کی کوئی لالچ نہیں ہے مسلم لیگ ن میں ضم ہونے کا فائنل فیصلہ پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔