پاکستان

اسد عمر کو بھی لینے کے دینے پڑ گئے، ایف آئی اے نے کس کیس میں طلب کیا؟

اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی: ایف آئی اے کا نوٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر کو بھی لینے کے دینے پڑ گئے، ایف آئی اے نے کس کیس میں طلب کیا؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری رجسٹر کرکے پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی۔ نوٹس کے مطابق اسد عمر نے دوسری بار 98 لاکھ روپے کی رقم بینک کے عملے کو دی، اسد عمر کے پاس یہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی اس کا جواب دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button