پاکستان

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پارٹی رہنمائوں کو پاکستان آنے سے کیوں روکا؟

عمران خان کی طرف سے مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہبازگل سمیت دیگر رہنماؤں کو 2 ہفتے تک ملک واپس نہ آنیکی ہدایت دی گئی ہے: ذرائع

عمران خان نے بیرون ملک مقیم پارٹی رہنمائوں کو پاکستان آنے سے کیوں روکا؟بیرون ملک مقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کیا جواب دیا ؟ بڑی خبر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے رابطہ کیا ہے جنہیں عمران خان نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہبازگل سمیت دیگر رہنماؤں کو 2 ہفتے تک ملک واپس نہ آنیکی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیاجاسکتا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی مخدوم طارق کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے حکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button