پاکستان
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست منظور کی تھی
اسلام آباد(کھوج نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرعباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو انہیں 4 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست منظور کی تھی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔