پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز کی نوازشریف کے ہمراہ ڈور سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے گھر آمد

وہ خود بھی ایک ماں ہیں اور ماں کا دکھ سمجھتی ہیں، آصف اشفاق کی موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ' پتنگ بازی تفریح نہیں ، خونی کھیل بند ہونا چاہیے: مریم نواز

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اپنے والد و قائد ن لیگ میاں نوازشریف کے ہمراہ ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر آمد، مرحوم کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق نوجوان کے گھر پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے مرحوم آصف کی والدہ کو گلے لگاکر تسلی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ خود بھی ایک ماں ہیں اور ماں کا دکھ سمجھتی ہیں۔ آصف اشفاق کی موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے، والدین سماجی ذمہ داری پوری کریں۔ نواز شریف نے کہا کہ واقعے کی خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی، سب مل کر اس جرم کو روکیں۔ مریم نواز نے کہا کہ دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مریم نواز اور نواز شریف نے سیوریج صفائی کے دوران جان سے ہاتھ دھونے والے واسا ورکرز کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ مریم نوازنے ورثاکو 5،5 لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button