پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2ہزار غیر حاضر اساتذہ کو عید کا تحفہ دیدیا

بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار625 روپے خرچ کیا جارہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر اساتذہ کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا حکم دے دیا، یہ فیصلہ منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ تعلیم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ ایک ماہ میں غیر حاضر اساتذہ کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں ،اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی،میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں فی بچے پر ماہانہ 5 ہزار625 روپے خرچ کیا جارہا ہے، فی بچے پر سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ خرچ آتا ہے، اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلی ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button