پاکستان

توڑ پھوڑ ، تشدد اور جلائو گھیرائو، پنجاب پولیس کی پھرتیاں، درجنوں بے گناہ افراد بھی گرفتار

پنجاب پولیس 74 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ' سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ ،تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد2894 تک جا پہنچی

لاہور (کرائم رپورٹر، آن لائن) توڑ پھوڑ ، تشدد اور جلائو گھیرائو، پنجاب پولیس کی پھرتیاں، درجنوں بے گناہ افراد بھی گرفتار ‘ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شرپسند عناصر کی تعداد 2894 تک جا پہنچی اور شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 152 پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔ پنجاب پولیس کے زیر استعمال 74 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ، نذر آتش کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس سٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کہا کہ جلاؤ گھیراؤ، تشدد اور نجی و سرکاری املاک نذر آتش کرنے والے شرپسند عناصر کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب پولیس اپنی نمبر گیم پوری کرنے کے لئے بے گناہ افراد کو بھی گرفتار کر رہی ہے، پنجا ب پولیس کی بے جا گرفتاریوں سے شریف شہری بھی تنگ آ چکے ہیں۔ شہریوں نے کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ہمیں زبردستی گرفتار کر رہی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی نمبر گیم پوری کرنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button