پاکستان
جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑکیس،سماعت کیوں ملتوی ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی
رضوان عباسی دوسری عدالت میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے جس پر چیف جسٹس نے سٹیٹ کونسل سے کہاپھر ایک ہفتے کی تاریخ دینی پڑے گی
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، انٹر نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ اورتوڑپھوڑ کے معاملے پراسسٹنٹ کمشنرکی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی،سٹیٹ کونسل،ڈی ایس پی لیگل،آئی جی آفس کے نمائندے سید طاہر کاظم عدالت میں پیش ہوئے۔معاون وکیل نے عدالت نے ریماکس دئیے کہ رضوان عباسی دوسری عدالت میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کی جائے جس پر چیف جسٹس نے سٹیٹ کونسل سے کہاپھر ایک ہفتے کی تاریخ دینی پڑے گی۔سٹیٹ کونسل نے کہا کیس اگلے ہفتے رکھ لیں درخواست گزارکے وکیل بھی آجائیں گے جس پر عدالت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔