پاکستان

کڈنی ہسپتال کو دوبارہ کس نام سے منسوب کرنیکا فیصلہ کیا گیا؟ پتا چل گیا

سوات، کڈنی ہسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ' اس حوالہ سے سمری نگران حکومت کو بھیج دی گئی ہے

سوات (کھوج نیوز ڈیسک، انٹر نیوز)سوات کے کڈنی ہسپتال کو دوبارہ نوازشریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے نام کی تبدیلی سے متعلق کام شروع کردیا ہے اور سمری تیار کرکے نگراں حکومت کو بھیجی جائے گی۔

پی ٹی آئی حکومت نے2021 میں ہسپتال کا نام تبدیل کرکے میاں گل عبدالحق کڈنی ہسپتال سوات رکھ دیا تھا۔محکمہ صحت کے مطابق منظوری کے بعد ہسپتال کا نام نواز شریف کڈنی ہسپتال ہوجائے گا۔ترجمان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا ہ اختیار ولی نے کہا ہے کہ ہسپتال کا نام تبدیل کرنا عمران خان کی تنگ نظری کی مثال تھی،کڈنی ہسپتال کو دوبارہ نواز شریف کے نام سے منسوب کرنا خوش آئند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button