حکومت نے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی
مالی سال 2023-24ء کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دے دی گئی، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کیلئے 2 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
کراچی(کھوج نیوز) حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جس کے مطابق ماہانہ کے بعد سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی لاگو کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 3 ماہ کے بلوں پر ہوگا، اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا، گزشتہ سہہ ماہی کا اطلاق رواں ماہ مارچ 2024 تک تھا، نیپرا کے مطابق نیپرا قیمتوں کا اطلاق ڈسکوز اورکے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائیلائف لائن صارفین پر ہوگا۔ نیپرا کے مطابق ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست جمع کروائی تھی صارفین سے جنوری کے ایف سی اے کی مد میں 7 روپے 05 پیسے فی یونٹ چارج جبکہ فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت صارفین سے 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائیگا. قیمتوں کا اطلاق تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، کے الیکٹرک اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔